15 جون 2009 - 19:30

شمالی وزیرستان کے گاؤں لچھی خیل میں امریکی ڈرون حملے میں 10 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے قریب واقع گاؤں لچھی خیل میں ایک مکان پر ڈرون طیاروں نے 2 میزائل فائر کئے ۔ جس سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملے کے بعد مقامی افراد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالنا شروع کر دیا ۔ شمالی وزیرستان میں 3 روز کے دوران یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے ۔ اس سے قبل میران شاہ کے علاقے میں میزائل حملہ کیا گیا جس میں غیرملکی سمیت 6 افراد مارے گئے تھے ۔